Saturday, July 27, 2024

فلم منی بیک گارنٹی کی مقبولیت بالی وڈ تک پہنچ گئی

فلم منی بیک گارنٹی کی مقبولیت بالی وڈ تک پہنچ گئی
March 10, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستانی نژاد امریکی فلم ساز اور خوب صورت فنکار شایان خان نے کہا ہے کہ میں امریکا میں رہتا ہوں، لیکن پاکستان سے عشق کرتا ہوں، پاکستان فلم انڈسٹری کو پرانے رنگ میں واپس لاوں گا، میری فلم منی بیک گارنٹی کی موسیقی دل میں اتر جائے گی۔

وہ گزشتہ روز امریکا سے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ایک سوال کے جواب میں شایان خان نے بتایا کہ پاکستانی فلموں کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہت ڈیمانڈ ہے، اسی لیے اپنی فلم کو دو درجن سے زائد ممالک میں عید پر ریلیز کررہا ہوں، مولا جٹ کی کامیابی نے سب کے لیے انٹرنیشنل مارکیٹ کے راستے کھول دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منی بیک گارنٹی کے ہیرو فواد خان اور نامور کرکٹر وسیم اکرم کی وجہ سے ہماری فلم کے بالی وڈ میں ریلیز سے قبل ہی چرچے ہونے لگے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شایان خان نے بتایا کہ ہماری فلم کی موسیقی بہت عمدہ ہے، شہزاد رائے کی آواز میں بھی ایک سونگ شامل کیا ہے۔ایک زبردست سونگ عائشہ عمر پر فلمایا گیا ہے جو فلم شائقین کے دل جیت لے گا۔