Monday, May 13, 2024

فلم ’ دی لیجنڈ آف مولاجٹ “ نے پاکستانی سینما گھروں میں 90 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا، عمارہ حکمت

فلم ’ دی لیجنڈ آف مولاجٹ “ نے پاکستانی سینما گھروں میں 90 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا، عمارہ حکمت
December 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (عمران راج) - نامور پروڈیوسر عمارہ حکمت کا کہنا تھا کہ فلم ’ دی لیجنڈ آف مولاجٹ “ نے پاکستانی سینما گھروں میں 90 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا۔

نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سمیت فلم کو دنیا بھر میں بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ بھارت میں فلم کی ریلیز کے حوالے سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوئی تاہم دُعاگُو ہوں بھارتی فلمی شائقین بھی اس فلم کو اپنے سینما گھروں میں دیکھ سکیں۔

پروڈیوسر عمارہ حکمت بولیں کہ بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ میں زبردست پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب یہ فلم بھارت میں بھی ریلیز ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پاکستانی سینما گھروں میں ٹرینڈ سیٹ مووی بن چکی ہے۔ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو اب بڑے بجٹ اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فلمیں بنانا ہوگی۔