Thursday, April 18, 2024

فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ " سینما انڈسٹری کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، حمائمہ ملک

فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ " سینما انڈسٹری کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، حمائمہ ملک
October 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور(کلچرل رپورٹر) - لالی وڈ کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کہتی ہیں 13 اکتوبر کا بے تابی سے انتظار ہے، فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ " نیکسٹ لیول فلم ہے جو سینما انڈسٹری کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گی۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تاریخ ساز فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ " کے ڈائریکٹر بلال لاشاری، پروڈیوسر عمارہ حکمت کی جانب سے فلم شامل تمام فنکاروں کی تربیت دینے کا طریقہ بالکل مختلف تھا۔

حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے ’’دارو‘‘ کا کردار میرے لئے ہی بنا ہے، "دی لیجنڈ آف مولا جٹ " میں ایک بے خوف ملکہ کی طرح نظر آؤں گی جو ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت نے میرے کردار کو مؤثر بنانے کیلئے میرے لئے بڑی محنت کی، دارو کے کردار کے لیے اپنا وزن بڑھایا۔ تمام فنکاروں کی فائٹنگ تربیت کیلئے خصوصی انسٹرکٹر کی خدمات لی گئیں۔

حمائمہ نے مزید کہا اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی، گوہر رشید، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز سمیت تمام ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا۔