Thursday, March 28, 2024

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والا گنڈاسا 50ہزار ڈالر میں نیلام

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والا گنڈاسا 50ہزار ڈالر میں نیلام
March 13, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نامور ہدایتکار بلال لاشاری اور معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا سحر کم نہ ہو سکا، ریکارڈز پر ریکارڈ جاری فلم کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے ایک گنڈاسا چیرٹی شو میں 50ہزار ڈالر میی نیلام ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میی سہارا فار لائف ٹرسٹ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے میوزیکل شو منعقد کیا گیا جس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے سٹار اداکار فواد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے فواد خان کے ہاتھوں ایک گنڈاسا 50ہزار ڈالر میں نیلام ہوا جسے وہاں کے اورسیز پاکستانی نے خریدا فلم اس موقع پر وہاں موجود اپنے پسندیدہ اداکار فواد خان کے ساتھ تصاویر بنوائیں، آٹوگراف لیے وہی ان کے کردار مولا جٹ کی خوب تعریف کی۔ فلم جہاں پاکستانی فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے وہی فلاحی کاموں میں بھی مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ میں ہونے والے فواد خان کے گنڈاسے کو بھی کسی مثبت پہلو میں استعمال کیا جائے گا جس فلم انڈسٹری کی یادگار کے طور پر نمائش کے لئے رکھا جائے گا، یاد رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے جو اب تک 2سو 90 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے جو اب بھی پاکستان بہترین سینما گھروں میں نمائش کی جارہی ہے جس کی کاسٹ میں اداکار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک گوہر رشید شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔