lahore (web Desk) - معروف بالی وڈ فرنچائز 'بھول بھلیاں' کی نئی فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز کے لیے تیار ہے۔
اداکار کارتک آریان نے بدھ کو بھول بھلیاں تھری کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اپنے فینز کو آگاہ کیا کہ فلم یکم نومبر کو دیوالی کے تہوار کے موقع پر سنیما گھروں میں رلیز کی جائےگی۔
خیال رہے کہ بھول بھلیاں تھری میں اداکارہ ودیا بالن کی واپسی ہوئی ہے جنہوں نے پہلے پارٹ میں مونجولیکا کا کردار نبھایا تھا۔ فلم کے تیسرے حصے میں وہ دوبارہ مونجولیکا کے کردارمیں دیکھائی دیں گی۔
فلم کے تیسرے حصے کی ہدایات انیس بزمی نے دی ہیں جبکہ اسے پروڈکشن کمپنی 'ٹی سیریز' کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔
کامیڈی ہارر فرنچائز کا پہلا حصہ 2007 میں ریلیز ہوا تھا جس میں اداکار اکشے کمار، ودیا بالن اور راجپال یادو سمیت دیگر نے اداکاری کی تھی۔
یہ سال 2007 کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی تھی جسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
بعد ازاں 2022 میں فلم کا دوسرا پارٹ ریلیز ہوا تھا جس میں کارتک آریان، تبو اور کیارا اڈوانی کو فرنچائز میں شامل کیا گیا تھا۔
جب کاسٹ میں نئے چہرے شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تو شائقین کو خاصی مایوسی ہوئی تھی کیوں کہ وہ فلم کے دوسرے حصے میں اپنے پسندیدہ ہیرو اکشے کمار کو ہی دیکھنا چاہتے تھے۔