Sunday, May 19, 2024

فل کورٹ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی دائر کریں گے، عرفان قادر

فل کورٹ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی دائر کریں گے، عرفان قادر
July 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ڈپٹی اسپیکر کے وکیل عرفان قادر نے عدالت میں کہا انکے موکل کی ہدایت ہے کہ عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بننا، فل کورٹ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی دائر کریں گے۔

ڈپٹی اسپیکر کے وکیل عرفان قادر کہا کہ ملک میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ چل رہا ہے، فل کورٹ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی دائر کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق نائیک اور چودھری شجاعت کے وکیل صلاح الدین نے بھی عدالت کو کارروائی کے بائیکاٹ سے آگاہ کردیا۔

آپ تو کیس کے فریق ہی نہیں، چیف جسٹس کا فاروق نائیک سے مکالمہ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے دائیں بیٹھے حضرات نے یکطرفہ عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، شکر ہے کہ اتنی گریس باقی ہے کہ عدالتی کارروائی سننے کے لیے بیٹھے ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا نائیک صاحب اگر کچھ بہتری آسکتی ہے تو عدالت سننے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس پر حکمران اتحاد نے فل کورٹ کی تشکیل کیلئے تین رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔