Saturday, April 20, 2024

فخر ہے پاکستان کیلئے دو گولڈ میڈل جیتے، ہمیشہ ملک کیلئے کھیلتا ہوں، ارشد ندیم

فخر ہے پاکستان کیلئے دو گولڈ میڈل جیتے، ہمیشہ ملک کیلئے کھیلتا ہوں، ارشد ندیم
August 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ فخر ہے کہ پاکستان کیلئے دو گولڈ میڈل جیتے، ہمیشہ ملک کیلئے کھیلتا ہوں۔

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے شکوہ کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات دستیاب نہیں۔

مہم کے دوران اپنے ٹارگٹ پر مقررہ وقت پر پہنچنا ہوتا ہے، کوہ پیما ثمینہ بیگ

پروگرام ’’ صبح سویرے پاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کوہ پیما ثمینہ بیگ کہتی ہیں جب پہاڑوں پر جاتے ہیں تو بہت چیلنجز ہوتے ہیں، مہم کے دوران اپنے ٹارگٹ پر مقررہ وقت پر پہنچنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹو سر کرنے پر اللہ تعالیٰ کی بہت مشکور ہوں۔

کوہ پیما مرزا علی بیگ نے کہا کہ ہم بہن، بھائی دونوں ایک ساتھ مہم پر جاتے ہیں، کےٹو کی مہم پر بھی ہم دونوں ساتھ تھے۔