Tuesday, May 21, 2024

کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
November 4, 2016
کراچی(92نیوز)امن دشمنوں نے ایک بار پھر کراچی کو نشانے پر رکھ لیا ہے ۔ ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں  پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ پانچ افراد میں سے  تین افراد کو شفیق موڑ پرجبکہ  دو کو پٹیل پاڑہ میں مسجد سے نکلتے وقت نشانہ بنایا گیا ہے ۔ دوسری طرف  سرسید ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا ملزم عبداللہ گرفتارکر لیا گیا ہے ۔