Thursday, May 2, 2024

رینالہ خورد : مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق

رینالہ خورد : مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق
October 12, 2016
  رینالہ خورد(92نیوز)رینالہ خورد کےعلاقے مدینہ ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے پانچ افرادجاں بحق ہوگئے ہیں ۔مرنے والوں میں دو بچےاورایک خاتون بھی شامل ہے۔ تفصیلات کےمطابق رینالہ خورد کے علاقے مدینہ ٹاون میں ایک مکان کی بوسیدہ چھت گرنےسے پانچ افراد ہلاک  جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ریسکیواہلکاروں نے فوری طور پر زخمی اور جاں بحق افراد کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منقتل کر دیا ہے ۔