Saturday, May 18, 2024

ٹرین اور بس میں تصادم سے پانچ افراد جاں بحق 25 زخمی

ٹرین اور بس میں تصادم سے پانچ افراد جاں بحق 25 زخمی
October 7, 2016
پتوکی (92نیوز)پتوکی میں پھاٹک پر ریلوے ملازم  اور ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث مسافر بس اور مال ٹرین میں خوفناک تصادم ہوگیا افسوسناک حادثے میں  پانچ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئےحادثے میں زندہ بچ جانے والا بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اہل علاقہ اور ورثا نے ٹائرجلا کر ریلوے ٹریک کو بلاک کردیا۔ تفصیلات کےمطابق منزل پر پہنچنے کی جلدی پتوکی میں قیمتی جانیں لینے کاباعث بن گئی پتوکی میں مال ٹرین اور بس کے درمیان حادثہ لنڈا پھاٹک پر پیش آیا  جہاں دور سے آتی مال ٹرین  کو دیکھ کر رکنے کی بجائے ڈرائیور نے بس آگے بڑھا دی پھاٹک کھلا ہونے اور ڈرائیور کی تیزی حادثے کا باعث بن گئی حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کےلیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے پانچ کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں لاہور کے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق حادثے کے وقت پھاٹک پر تعینات ریلوے ملازم سویا ہوا تھا۔ حادثےکے بعد مقامی افراد اور ورثا نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ  کرتے ہوئے ٹائر اور لکڑیاں جلا کر ریلوے ٹریک کو بلاک کردیااور ریلوے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔