Friday, March 29, 2024

ہالی وڈ کی فینٹسی فلم سیریز ”بیوٹی اینڈدی بِیسٹ“ کا آفیشل ٹریلر جاری

ہالی وڈ کی فینٹسی فلم سیریز ”بیوٹی اینڈدی بِیسٹ“ کا آفیشل ٹریلر جاری
November 16, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی فینٹسی فلم سیریز ”بیوٹی اینڈ دی بِیسٹ“ کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ معروف اداکارہ ایما واٹسن فلم کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق فینٹسی، میوزک اور رومانس سے بھرپور فلم ”بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“ کی کہانی جادو نگری پر مبنی ہے۔ فلم کے نئے ٹریلر میں ایما واٹسن کی ایک جھلک مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئی۔ فیری ٹیل میں ایما شہزادی بنیں گی۔ فلم میں خوبصورت شہزادی تنہا محل میں رہتی ہیں اور شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرتی ہے۔ فلم کی ہدایات بِل کانڈن نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں ایما واٹسن، ڈین اسٹیونز، لوکے ایونز، ایون میک گریگر، سٹینلے ٹسی، ایما تھامسن اور کیون کلائن شامل ہیں۔ فلم اگلے سال سترہ مارچ کو سینما گھروں کا رخ کرے گی۔