پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق ہوگا

کرائسٹ چرچ(92نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ پر چھائے خدشات کے بادل چھٹ گئےنیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ شیڈول کے مطابق ہو گا۔
تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد اس بات کا خدشہ تھا کہ سترہ نومبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتوی ہو جائے گا لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ میچ شیڈول کے مطابق ہو گا جبکہ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ پہنچ چکی ہیں۔