Thursday, May 2, 2024

ایشیا کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا

ایشیا کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا
October 12, 2016
ابوظہبی (ویب ڈیسک)گلابی گیند مصنوعی روشنیاں پاکستان کا چار سوواں ایشیا کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ۔کئی لحاظ سے یادگار پانچ روزہ تاریخی میچ کل سے دبئی میں شروع ہو گا ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق  کل سے ہو گا پاکستان اور ویسٹ انڈیز  کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز  دبئی کےمیدان میں کھیلا جائے گا روایتی نہیں تاریخی ٹیسٹ دونوں ٹیمیں پہلی بار مصنوعی روشنیوں میں  گلابی گیند سے ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔  دبئی میں ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی  پاکستانی ڈرائیور ضبط خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ کالی آندھی کو  کیسے قابو کرنا  ہے شاہینوں نے حکمت عملی بنا لی ۔ ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بابراعظم مرکز نگاہ ہوں گے تو ادھر  یاسر شاہ گھومتی گیندوں سے حریف ٹیم کو تگنی کا ناچ نچائیں گے۔ ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے قومی ٹیم ٹیسٹ میں بھی ویسٹ انڈیز کو چاروں شانےچت کرے گی۔