Friday, April 19, 2024

ایشیا کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ آج کھیلا جا رہا ہے

ایشیا کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ آج کھیلا جا رہا ہے
October 13, 2016
لاہور (92نیوز) گلابی گیند‘ مصنوعی روشنیاں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایشیا کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ آج دبئی میں شروع ہو گا۔ ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج دبئی کے میدان میں روایتی نہیں بلکہ تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلی بار مصنوعی روشنیوںمیں گلابی گیند سے ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔ دبئی میں ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ پاکستانی ڈرائیور ضبط خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ کالی آندھی کو کیسے قابو کرنا ہے شاہینوں نے حکمت عملی بنا لی۔ ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بابراعظم مرکز نگاہ ہوں گے تو ادھر یاسر شاہ گھومتی گیندوں سے حریف ٹیم کو تگنی کا ناچ نچائیں گے۔ ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے قومی ٹیم ٹیسٹ میں بھی ویسٹ انڈیز کو چاروں شانے چت کرے گی۔