Thursday, April 25, 2024

راولپنڈی: آئل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی ،چارگاڑیوں اور کئی عمارتوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا

راولپنڈی: آئل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی ،چارگاڑیوں اور کئی عمارتوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا
October 25, 2016
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی کے علاقے گلریز 2 میں آئیل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث چار گاڑیاں، نجی بینک، ہوٹل ،شاپنگ سنٹراور چارمنزلہ پلازہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا واقعہ میں کروڑوں کا نقصان ہوا فائربریگیڈ نے عملہ اڑھائی گھنٹوں کی محنت کے بعدآگ پر قابوپا لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی کے علاقے گلریز 2 میں آئیل ٹینکر الٹنے کے باعث علاقے میں تیل پھیل گیا اور تیل نے آگ پکڑ لی۔ آگ نے چار گاڑیوں، نجی بینک، ہوٹل ، شاپنگ سنٹراور چارمنزلہ پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی  کے باعث عمارتوں میں کروڑوں کا سامان جل کرراکھ ہو گیاہے۔ آگ اتنی تیز تھی کہ علاقے میں دھوئیں کےبادل چھا گئےکئی لوگ آگ سے بچنے کے لئے اپنی گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ گئےجس کی وجہ سے علاقے میں بدترین ٹریفک جام ہوگئی یہاں تک کہ متصل بحریہ ٹاون کی رھائشی آبادیوں تک  گاڑیاں پھنس کررہ گئیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ وقوعہ پر تاخیر سے پہنچا تاہم دوگھنٹوں کی  محنت کے بعد آگ پرقابو پالیا گیاہے۔آگ بجھانے میں نجی ہائوسنگ سکیم کے فائربریگیڈ کے عملے نے بھی حصہ لیاجبکہ جائے وقوعہ پرکولنگ کا کام جاری ہے ۔