Sunday, September 8, 2024

پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ اور 40 ہزار کے پرائزبانڈ ختم کرنے کی خبریں بے بنیادہیں : اسحاق ڈار

پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ اور 40 ہزار کے پرائزبانڈ ختم کرنے کی خبریں بے بنیادہیں : اسحاق ڈار
November 14, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ اور 40 ہزار کے پرائز بانڈ ختم کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے افواہوں کی نفی کر دی اور کہا ہے کہ   حکومت پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ کو ختم نہیں کر رہی، اور ایسی خبریں بے بنیاد قرارہیں۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق حکومت 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کے خاتمے کی کسی تجویز پر غور نہیں کر رہی، ایسی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔ وزارت خزانہ کو یہ بیان جاری اس لئے کرنا پڑا کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ نے سینیٹ میں تحریک جمع کرائی جس میں کالے دھن کے خاتمے کیلئے بڑی مالیت کےکرنسی نوٹ ختم کرنے کی اسدعا کی گئی ہے۔