Friday, April 26, 2024

پی ایس یل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا :نجم سیٹھی

پی ایس یل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا :نجم سیٹھی
October 19, 2016
دبئی(92نیوز)پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوش خبری لے آیا۔ شائقین کرکٹ  پی ایس  ایل کو پاکستان میں دیکھنے  کے لئے تیاری کرلیں آئندہ سال ہونے والے ایڈیشن کا فائنل  لاہور میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق اب لاہور میں بھی چمکیں گے ستارے  ایک دو نہیں بہت سارے۔ جی ہاں! نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل  لاہور میں ہونے کی خوشخبری سنا دی۔ انہوں نے یہ اعلان  دبئی میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے لیے ہونے والی تقریب  میں کیا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں واپس لانا ہے۔ پی ایس ایل کےدوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے لیے چار سو چودہ کھلاڑیوں کو پانچ مختلف کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔ فرنچائزز کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ڈرافٹنگ کے دوران کھلاڑیوں کو برقرار رکھیں، ٹرانسفر کریں یا ریلیز  کر دیں۔ پی ایس ایل  کا دوسرا ایڈیشن اگلے سال فروری میں  کھیلا جائےگا۔