Saturday, May 4, 2024

اسلام آباد بند کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کل کروں گا : عمران خان

اسلام آباد بند کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کل کروں گا : عمران خان
October 15, 2016
لاہور (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف کل اسلام آباد بند کرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ اگروزیراعظم نے چوری نہیں کی تو تلاشی دینے میں کیا حرج ہے۔ سرکاری دفاتر کو جانے والے تمام راستے بند کر دینگے اور کسی کو دفتر نہیں جانے دینگے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کو کب اور کیسے بند کیا جائے گا اس بارے میں کل حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اسلام آباد کے دھرنے میں شرکت کی دعوت ہے لیکن وہ تمام پہلے بھی بہانے بازی کرتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم چور نہیں ہیں تو انہیں کس بات کا ڈر ہے وہ خود کو احتساب کے لیے پیش کریں۔ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ میاں نواز شریف کے ساتھ وہ لوگ ہیں جو خود چور ہیں۔ عمران خان نے کہا جب ادارے انصاف نہیں دیتے تو قوم کے سامنے سڑکوں پرآنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوتا۔ اگر احتجاج کے دوران حکومت کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا تو ردعمل بھی سامنے آئے گا۔