Friday, May 3, 2024

بھارتی  اداکارہ ریکھا موہن کی لاش گھر سے برآمد

بھارتی  اداکارہ ریکھا موہن کی لاش گھر سے برآمد
November 13, 2016
ممئبی (ویب ڈیسک)بھارتی  فلموں کی  اداکارہ ریکھا موہن کی لاش گھرسے برامد ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق  تامل اداکار کی موت کے ایک رو ز بعد ملیالم فلموں کی29 سالہ اداکارہ ریکھا موہن پراسرار طور پر اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی ہے ۔اداکارہ  شوبھا شہر  کے علاقے تھری سورمیں ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں جہاں سے اسکی لاش ملی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ ٹیبل پر مردہ حالت میں پڑی تھی جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ کھانا کھانے کے بعد کسی حادثے کا شکار ہوئی ہیں تاہم   موت کے حوالے سے تحقیقات کاآغاز کر دیا گیا ہے ۔ پولیس  نے مزید بتایا ہے کہ اداکارہ کا شوہر دبئی میں مقیم ہے اور اس نے پولیس کو فون کرکے بتایا ہے کہ اس کا اپنی بیوی سے رابطہ نہیں ہورہا  ہے جس کے بعد پولیس نے اداکارہ کے اپارٹمنٹ کا معائنہ کیا تو اس کی لاش ٹیبل پر پڑی تھی ۔