Thursday, March 28, 2024

فیفا نے ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کی تعداد 48 کرنے پر غور شروع کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کی تعداد 48 کرنے پر غور شروع کر دیا
October 4, 2016
زیورخ (ویب ڈیسک) فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کی تعداد اڑتالیس کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کی تعداد اڑتالیس ہونی چاہیے۔ ان میں سے 16 ٹیمیں ناک آوٹ میچ کھیل کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گی۔ اس کے بعد 32 ٹیمیں گروپ میچز میں شرکت کریں گی اور پھر ناک آوٹ مرحلہ شروع ہوگا۔ صدر منتخب ہونے سے پہلے انہوں نے ٹیموں کی تعداد چالیس کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر اب وہ اڑتالیس ٹیموں کی شمولیت پر رضامند نظر آ رہے ہیں۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ جنوری میں فیفا کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔