Wednesday, April 24, 2024

کوئٹہ  : ایف سی نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

کوئٹہ  : ایف سی نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
September 27, 2016
کوئٹہ (92نیوز)فرنٹیئر کور بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا بلوچستان کے علاقے پنجپائی میں پاک افغان بارڈر کے قریب سے150عدد بم جبکہ 1800کلوگرام   دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ۔ ترجمان فرنٹیئر کور کے مطابق ایف سی نے بلوچستان کے علاقے پنج پائی میں تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا افغان بارڈر کے قریب کی جانے والی اس کارروائی میں ایک نالے میں چھپایا گیا۔ بارودی مواد جس میں150عدد دیسی ساختہ آئی ای ڈی بم اور18سو کلوگرام بارودی موادشامل ہے برآمد کر لیا گیا ترجمان کے مطابق مذکورہ گولہ بارود نالے میں بوریوں اور ڈبوں میں چھپائے گئے تھے جسے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی غرض سے منتقل کیا جانا تا تاہم ایف سی کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ ایک اور کارروائی کے دوران ایف سی نے تربت میں سٹرک کنارے نصب دیسی ساختہ 8کلوگرام وزنی دیسی ساختہ بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔ ترجمان کے مطابق زیر زمین نصب بم سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی غرض سے چھپایا گیا تھا۔