Tuesday, May 21, 2024

پشاور: ایف سی کارروائی میں 23 مبینہ دہشتگرد گرفتار

پشاور: ایف سی کارروائی میں 23 مبینہ دہشتگرد گرفتار
November 4, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور میں ایف سی نے ایک کارروائی کے دوران 23 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا  اور ان کے قبضے سے بڑے پیمانے پر اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 23 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ایف سی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ برآمد کیا گیا ہے ۔ گرفتار دہشتگرد شہر میں بڑی تباہی پھیلانا چاہتے تھے تاہم ایف سی کارروائی کرتے ہوئے انہیں دھر لیا ہے ۔ گرفتار دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ fcsa