Thursday, March 28, 2024

ایف بی آر کے اقدامات نے ملک میں سرمایہ کاری کو بریک لگادی ہے : آباد

ایف بی آر کے اقدامات نے ملک میں سرمایہ کاری کو بریک لگادی ہے : آباد
October 25, 2016
کراچی(92نیوز)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے اقدامات نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو بریک لگادی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین محسن شیخانی کا کہنا ہے کہ گھروں کی کمی میں ہر سال 2 سے 3 لاکھ مکانات کا اضافہ ہورہا ہے وہیں ایف بی آر کی من مانی سے جائیداد کی مالیت بھی کم ہوگئی ہے اوربلڈرز نے نئے پروجیکٹس لانا بند کردیے ہیں جس کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری رک گئی ہے۔ ڈی سی مالیت کو تبدیل کیا گیا مگر صوبے اور وفاق کی ویلیو الگ الگ کیسے ممکن ہے آباد نے ایمینسٹی کی کبھی حمایت نہیں کی بلکہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں سے آمدنی کا ذریعہ نہ پوچھا جائے۔ لاکھوں کی جگہ کی ویلیو وفاق نے کروڑوں روپے کردی ہے محسن شیخانی کا کہنا تھاکہ جب کام ہی نہیں بچے تو ہمارے پاس کاروبار بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ اس وقت گھروں کی کمی دور کرنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں لیکن بلیک میلنگ کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ آباد کے چئیرمین کا مزید کہنا تھا کہ آباد کو ویلیوایشن میں اضافے پر اعتراض نہیں مگر اس کا طریقہ کار مناسب اور مشاورت سے ہونا چاہیے۔ لگتا ہے کہ ایچ بی ایف سی کو سیاسی مقاصد کے استعمال کیا جارہا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول کے چارجز کو 50 سے 200 اور 200 کو 700 روپے کردیا گیا ہے۔ ان چارجز کی وجہ سے پچاس منصوبوں پر کام رک گیا ہے ایک منصوبے کی مجموعی قیمت کا 5 سے 7 فیصد مختلف اداروں کو رشوت میں دینا پڑتا ہے۔