Friday, April 26, 2024

ایف بی آر نے بیرو ن ملک ٹیکس چوری کی تحقیقات کے لیے الگ سیل قائم کردیا

ایف بی آر نے بیرو ن ملک ٹیکس چوری کی تحقیقات کے لیے الگ سیل قائم کردیا
October 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیرو ن ملک ٹیکس چوری کی تحقیقات کے لیے الگ سیل قائم کر دیا۔ انٹرنیشنل انفارمیشن ایکسچینج سیل نے پاناما، بہاماس اور دبئی سے پاکستانیوں کی معلومات حاصل کرنا شروع کردیں۔ بہاماس لیکس میں شامل 158 افراد کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بیرون ممالک سے پاکستانیوں کی ٹیکس معلومات حاصل کرنے کی گتھی کو سلجھا دیا ہے۔ اب ایف بی آر کا کوئی افسر یہ نہیں کہہ سکے گا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ٹیکس تفصیلات کس طرح حاصل کی جائیں۔ ایف بی آر نے بیرو ن ملک ٹیکس چوری کی تحقیقات کے لیے الگ سیل قائم کردیا۔ انٹرنیشنل انفارمیشن ایکسچینج سیل بیرون ملک ٹیکس گزاروں کی تفصیلات حاصل کرے گا۔ پاناما اور بہاماس لیکس کی معلومات اکٹھی کرنے کی ذمہ داری اسی سیل کے سپرد کردی گئی ہے۔ انفارمیشن ایکسچینج سیل بیرون ممالک کے ساتھ ٹیکس معلومات کے معاہدے بھی کرے گا۔ او ای سی ڈی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد بھی اسی سیل کے سپرد کر دی گئی ہے۔ انفارمیشن ایکسچینج سیل بیرون ملک ٹیکس چوری کی تفصیلات اکٹھی کررہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بہاماس لیکس میں شامل افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ایف بی آر 158 افراد کو نوٹسز بھجوا چکا ہے جب کہ پاناما لیکس میں شامل افراد میں سے چند نے نوٹسز کا جواب دے دیا ہے جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر کے نوٹسز کا جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔