Saturday, April 27, 2024

ایف بی آر کا 15 اکتوبر تک 30 ارب کے مزید ٹیکس ری فنڈ کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کا 15 اکتوبر تک 30 ارب کے مزید ٹیکس ری فنڈ کرنے کا فیصلہ
October 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ایف بی آر نے 15 اکتوبر تک 30  ارب روپے کے مزید ٹیکس ری فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تفصیلات کےمطابق ایف بی آر کے حکام کا کہنا ہے کہ جن ٹیکس گزاروں کو 30 جون تک آر پی اوز جاری کیے گئے انہیں ری فنڈز ادا کیے جائیں گے تاہم اس مرحلے میں صرف برآمد کنندگان کو ٹیکس ری فنڈزجاری کیے جار ہے ہیں۔ اس سے قبل ایف بی آر 21 ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈز جاری کرچکا ہے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی بجٹ تقریر میں ٹیکس ری فنڈز جلد جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔