فائرنگ واقعات کی روک تھام، واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر آگئے

واشنگٹن (92 نیوز) - واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر آگئے۔
مظاہرین نے امریکا میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام پر زور دیا۔ مظاہرین نے فائرنگ سے جانوں کے ضیاع کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا، بائیڈن انتظامیہ سے بندوق کے تشدد کو روکنے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا۔