Saturday, May 18, 2024

فواد خان کے  مناظر فلم دھونی سے ہٹا دیئے گئے

فواد خان کے  مناظر فلم دھونی سے ہٹا دیئے گئے
October 7, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتیوں  کی تنگ نظری اور پاکستان دشمنی میں اندھا ہونے کی ایک اور مثال  فواد خان کے  مناظر فلم دھونی سے ہٹا دیئے گئے فواد خان نے  فلم میں ویرات کوہلی کا کردار ادا کیا  تھا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت پاکستان دشمنی میں  تمام حدیں پار کر گیا بھارتیوں  کی تنگ نظری اور پاکستان دشمنی میں اندھا ہونے کی ایک اور مثال سامنے آگئی ۔ بھارتی فلم دھونی سےپاکستانی اداکار فواد  خان کےمناظر ہٹا دیئے گئےپاکستانی سپر سٹار فواد خان نے فلم میں ویرات کوہلی کا کردار ادا کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریلیز سے قبل فواد خان فلم کا حصہ تھے لیکن پاک بھارت کشیدگی کےباعث ڈائریکٹر نے فواد خان کے مناظر فلم سے نکال دیئے۔  فلم دھونی میں تعصب کا شکار بننے والے فواد خان فلم’’ اے دل  ہےمشکل ‘‘ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں لیکن  پیسے کے پجاری   اس فلم سے فواد خان کو  کیسے نکالیں گے۔