Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ن لیگ کا قطری خط کا جھوٹ پکڑا گیا ، آڈیوویڈیوصرف منظرعام پرہی نہیں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے: پی ٹی آئی

ن لیگ کا قطری خط کا جھوٹ پکڑا گیا ، آڈیوویڈیوصرف منظرعام پرہی نہیں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے: پی ٹی آئی
July 8, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں بننے والی  آڈیو ویڈیو صرف  عام نہیں کی جائیں گئی بلکہ ہم سینماؤں  گھروں میں دکھائیں گے اور یہ ایک ہٹ فلم رہے گی  جبکہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو دو دن پہلے اعتراض یاد آگیا دوسری طرف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا قطری خط کا جھوٹ پکڑا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق ن لیگی وزرا سامنے آئے، جے آئی ٹی اور تحریک انصاف کو کھری کھری سنائیں اور پھر پی ٹی آئی جوابی وار نہ کرے ایسا ہو نہیں سکتا ۔ جی ہاں وفاقی وزرا کے حملوں کا  جواب  فواد چودھری نے دیا ، بولے کہ ایسا لگتا ہے کہ قطری شہزادہ مکر گیا ہے یا پھر جے آئی ٹی کے  پاس ثبوت پہنچ چکے ہیں ۔اپنا گواہ پیش نہیں کر پا رہے تو رپورٹ کو نہ ماننے کا اعلان کر دیا، دوسری طرف شاہ محمود قریشی نے نائینٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو دو دن پہلے اعتراض یاد آ گیا ۔ اب ن لیگ کے پاس فیصلہ ماننے کے سوا کوئی چوائس نہیں ۔ ادھر جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ن لیگ جے آئی ٹی کو نہیں خرید سکی  اور نہ ہی  حکمران جماعت سپریم کورٹ کا فیصلہ مانیں گی۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا آڈیو ویڈیو اور ثبوت سینما گھروں میں دکھائیں جائیں گے اور یہ ایک سپر ہٹ فلم ہو گی جبکہ شاہ محمود قرشی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو ہر حال میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا اور جہانگیر ترین نے کہا کہ  ن لیگ کاقطر ی خط کا جھوٹ پکڑا گیا۔