Thursday, April 25, 2024

وکٹوں کی تیز ترین سنچری کا اعزاز یاسر شاہ سے صرف 5 وکٹوں کی دوری پر

وکٹوں کی تیز ترین سنچری کا اعزاز یاسر شاہ سے صرف 5 وکٹوں کی دوری پر
October 13, 2016
لاہور (92نیوز) یاسر شاہ کے پاس تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع۔ پہلے ٹیسٹ میں پانچ شکار کرنے پرجادوگر سپنر وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیمیں آج پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل ہونگی۔ اس میچ میں یاسر شاہ ایک نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔ یاسر شاہ نے اپنی جادوئی باولنگ سے شائقین کرکٹ کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔ بہترین باولنگ پر کرکٹ مبصرین انہیں مستقبل کا سب سے بہترین لیگ سپن باولر قرار دیتے ہیں لیکن اس میچ میں اگر یاسر شاہ نے پانچ وکٹیں حاصل کر لیں تو وہ وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی باولر بن جائیں گے۔ کرکٹ پنڈتوں کے مطابق پنک بال سے یاسر شاہ کا جادو پھر چل سکتا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز اپنی ناقص حکمت عملی کے باعث اکستانی باو¿لرز کا آسانی سے شکار بنتے رہے ہیں اور اب پنک بال کا چیلنج بھی ویسٹ انڈینز کو پریشان کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یاسر شاہ اس میچ میں زیادہ وکٹیں اڑانے کے لئے فیورٹ قرار دیے جا رہے ہیں۔ یاسر شاہ کے بارے میں شین وارن پہلے ہی بڑی پیشگوئیاں کر چکے ہیں جبکہ بھارتی سپنر ایشوین نے بھی یاسر شاہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ لیگ سپنر آج کیا جادو جگاتے ہیں۔