Saturday, April 20, 2024

فاشسٹ مودی سرکار کا پاکستان کیخلاف تحریک طالبان انڈیا بنانے کا اعلان

فاشسٹ مودی سرکار کا پاکستان کیخلاف تحریک طالبان انڈیا بنانے کا اعلان
February 11, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) فاشسٹ مودی سرکار کا پاکستان کے خلاف ایک اور گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، شدت پسند تنظیم ٹی ٹی آئی تحریک طالبان انڈیا بنانے کا اعلان ۔۔بھارتی خفیہ ایجنسی را اس مذموم منصوبے کے پیچھے ہے۔

مودی پاکستان کی نفرت میں تمام حدیں پار کرگیا۔۔۔افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را بوریا بستر گول ہونے کے باوجود مودی اوچھے ہتھ کنڈوں سے باز نہیں آیا۔ شدت پسند دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان انڈیا بنانے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مقام پر ایک میٹنگ کے بعد تحریک طالبان انڈیا ایک ٹوئٹر پیغام میں بھارت میں کاروائیاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔بھارت میں مسلمانوں کے نقاب پر پابندی کے معاملے پر بڑھتے ہوئے احتجاج اور اس میں شامل ہونے والی بین الاقوامی آوازوں نے مودی حکومت کی اقلیت مخالف پالیسیوں کو بے نقاب کرنا شروع کر دیا ہے۔ عین اسی وقت بھارت میں ٹی ٹی آئی کے قیام کا اعلان بھی سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹی آئی را کا ایک نیا پروجیکٹ ہے جس کے ذریعے مودی حکومت کو دباؤ سے نکالنے کا پروگرام بنایا گیا ہے ۔ اس سے پہلے تحریک طالبان پاکستان کو بھی را نے ہی منظم کیا اور اس کی بھرپور مالی اور عسکری امداد کی۔