Monday, May 6, 2024

فاروق ستار سے گورنرسندھ کی ملاقات، ایم کیو ایم کیساتھ ملکر کام کرنیکی یقین دہانی

فاروق ستار سے گورنرسندھ کی ملاقات، ایم کیو ایم کیساتھ ملکر کام کرنیکی یقین دہانی
January 1, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ایم کیو ایم اور فاروق ستار کے معاملات طے پا گئے، گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی خالد مقبول اور فاروق ستار سے ملاقاتیں ہوئیں۔ متحدہ کے اتحاد اور کراچی کی سیاست پر بات کی۔ فاروق ستار نے ملکر کام کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

ٹکڑوں میں بٹی ایم کیو ایم کے دھڑوں کو یکجا کرنے کا مشن، ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی اور فاروق ستار کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ گورنرسندھ سے ملاقات میں فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

آج ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پر اہم اجلاس ہوگا۔ رابطہ کمیٹی پی ایس پی اور فاروق ستار کی پارٹی میں شمولیت پر اہم فیصلے کریگی۔

دوسری جانب رابطہ کمیٹی کے متعدد سینئر ارکان مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی پارٹی میں شمولیت سے خائف ہیں۔ رابطہ کمیٹی ارکان گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی پارٹی میں مداخلت کی بھی مخالفت کررہے ہیں۔

آج رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کنوینر خالد مقبول صدیقی تمام ارکان کو فاروق ستار،مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی پارٹی میں شمولیت پر اعتماد میں لینے کی کوشش کرینگے۔