Friday, March 29, 2024

فاروق ستار نے وزیراعظم سے راہداری میں ہی گلے شکوے کرڈالے

فاروق ستار نے وزیراعظم سے راہداری میں ہی گلے شکوے کرڈالے
October 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ایسا موقع پھر نہیں آئیگا ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وزیراعظم نوازشریف سے راہداری میں ہی سارے گلے شکوے کر ڈالے ہاتھ ایسا پکڑا کہ چھوڑنے کانام ہی نہ لیا کہنے لگے ناانصافی ہورہی ہے آپ ملاقات کا وقت ہی نہیں دیتے۔ تفصیلات کےمطابق فاروق ستار نے وزیراعظم نوازشریف سے آناً فاناً سارے گلے کرڈالے وزیراعظم پارٹی سربراہوں کے استقبال کےلئے خود باہر آئے۔ فاروق ستار نے مصافحہ کیا تو ہاتھ چھوڑنے کا نام ہی نہ لیا۔ ذرائع کہتے ہیں فاروق ستار کھڑے کھڑے وہ سب کہہ گئے جو کافی دن سے دل میں تھا۔ انہوں نے وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے کئی بار آپ سے ملاقات کےلئے وقت مانگا لیکن آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ وزیراعظم فاروق ستار کی باتیں سن کر مسکراتے رہے انہوں نے اسحاق ڈار کو بلایا اور کہا کہ ڈار صاحب فاروق ستار کا شکوہ دورکریں جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ فاروق ستار ہمارے بھائی ہیں جب چاہیں ملاقات کرسکتے ہیں۔