Sunday, September 8, 2024

فارن فنڈنگ میں عمران خان کی کرپشن سامنے آ گئی، سزا دی جائے، مریم نواز کا مطالبہ

فارن فنڈنگ میں عمران خان کی کرپشن سامنے آ گئی، سزا دی جائے، مریم نواز کا مطالبہ
January 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے فارن فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں ہوش اڑانے والے انکشافات ہیں، رپورٹ نے عمران خان کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا نوازشریف کی جان کوخطرہ تھا اس لیے لندن گئے وہ کب واپس آئینگے یہ فیصلہ مسلم لیگ ن کریگی۔

اُنہوں نے کہا کہ صرف رپورٹ ریلیز کرنے سے کام نہیں ہوگا، کس غیرملکی سے کتنا پیسہ آیا اورکہاں خرچ ہوا، تفصیلات سامنے آنی چاہئیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا آج تک عمران خان جھوٹ بولتے رہے، چار ذاتی ملازمین کے ذریعے غیرقانونی طور پر پیسے منگوائے گئے۔  

مریم نواز نے عدالت، الیکشن کمیشن اور اداروں سے نوٹس اور سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی نے فارن فنڈنگ لی اسے تحلیل کیا جائے۔

صحافیوں کو گالیاں دینے کے متعلق آڈیو ٹیپ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے لیگی نائب صدر نے کہا۔اُن کی کال ٹیپ کرنیوالے معافی مانگیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسے شخص کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا گیا جس کا بال بال جھوٹ میں ڈوبا ہے۔