Friday, April 26, 2024

فارن فنڈنگ کیس پاکستان کا میگا اسکینڈل ہے جس کے تانے بانے پھیل رہے ہیں، اکبر ایس بابر

فارن فنڈنگ کیس پاکستان کا میگا اسکینڈل ہے جس کے تانے بانے پھیل رہے ہیں، اکبر ایس بابر
March 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اکبر ایس بابر کا کہنا ہے فارن فنڈنگ کیس پاکستان کا میگا اسکینڈل ہے جس کے تانے بانے مزید پھیل رہے ہیں۔

اکبر ایس بابر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سات سال سے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس چل رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک سے پی ٹی آئی کا ریکارڈ سکروٹنی کمیٹی کے پاس آیا ۔ اسٹیٹ بینک نے ریکارڈ پہلے ہم سے خفیہ رکھا گیا ۔ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر پی ٹی آئی نے جواب دینے کیلئے ڈھائی ماہ لگا دئیے۔ مارچ 15 کو پی ٹی آئی نے جواب الیکشن کمجشن کو جمع کرایا ۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ اکبر ایس بابر کو ہمارا جواب نہ دیا جائے۔

اکبر ایس بابر نے کہا تحریک انصاف نے اپنی رپورٹ میں 11 اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہار  کیا۔ یہ تمام اکاؤنٹ پی ٹی آئی کے رہنما چلا رہے تھے۔ نعیم الحق مرحوم، عمران اسماعیل، اعلیٰ عہدوں پرموجود لوگ یہ اکاؤنٹس استعمال کرتے رہے۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ایک میگا فراڈ ہے۔ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں بیرون ملک سے فنڈنگ آتی رہی۔ اب عمران خان کے وزیراعظم رہنے کا کوئی حق نہیں رہا۔ اپنی ہی پارٹی پر الزام لگانے کے بعد عمران خان کو چیئرمین شپ سے استعفی دے دینا چاہیے۔

اکبر ایس بابر نے مزید کہا پی ٹی آئی نے کہا یہ 11 اکاؤنٹس غیرقانونی طور پر کھولے گئے۔ ان اکاؤنٹس میں 23 ملین کی رقم آئی اور استعمال کی گئی۔ اسد قیصر، شاہ فرمان، احسن رشید، محمودالرشید، سیما ضیا اور ظفرالحق نے یہ اکاؤنٹ کھولے۔ پی ٹی آئی نے یہ جواب جمع کرا کے اپنے خلاف چارج شیٹ دے دی۔ الیکشن کمیشن ان افراد کو نوٹس جاری کرے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا اب حقائق، ثبوتوں کی روشنی میں فیصلہ ہونا چاہئے۔