Friday, April 26, 2024

فارن فنڈنگ کیس میں مزید التوا کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد

فارن فنڈنگ کیس میں مزید التوا کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد
March 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - فارن فنڈنگ کیس میں مزید التوا کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس کو کمیشن نے مسترد کر دیا۔

اکبر ایس بابر کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے بار بار میرے موکل کو کیس کا حصہ نہ بنانے کی درخواست دی جارہی ہے۔ کمیشن تحریک انصاف کو جرمانہ کرے ورنہ ایسی درخواستیں آتی رہیں گی۔

الیکشن کمیشن نے اکبر بابر کو کارروائی سے الگ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ہم سے سکروٹنی کمیٹی نے جو مانگا وہ بروقت دیا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ پی ٹی آئی کا کیس چلتا رہے اور ن لیگ، پیپلزپارٹی کا کیس ہی نہ چلے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے الیکشن کمیشن سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری کرنے کا مطالبہ کیا۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ قوم اب مزید انتشار برداشت نہیں کر سکتی۔ وزیر اعظم کو فوری طور پر مستعفیٰ ہو جانا چاہیئے۔