Tuesday, April 23, 2024

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا تو عمران خان، انکی پارٹی نااہل ہوجائے گی، احسن اقبال

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا تو عمران خان، انکی پارٹی نااہل ہوجائے گی، احسن اقبال
June 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا تو عمران خان اوران کی پارٹی نااہل ہوجائے گی۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اصل مسئلہ فارن فنڈنگ کیس ہے، جب فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا تو عمران خان اور ان کی پارٹی نااہل ہوجائے گی۔ پاکستان کی معشیت تباہ کرنے کیلئے عمران نیازی کو فارن فنڈنگ ہوئی۔

وفاقی وزیر بولے کہ عمران نیازی کا وطیرہ ہے اگر فیصلہ حق میں آئے تو ادارے زندہ باد۔ عمران نیازی کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں اداروں پر تنقید کی جاتی ہے۔ وہ عدالتوں، الیکشن کمیشن اور اداروں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے بہتر سے بہتر سہولت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔حکومتی سخت فیصلوں کا مقصد ملکی معشیت کو بچانا ہے۔ امید کرتے ہیں ایک سال بعد جب حکومت چھوڑیں گیے تو معیشت کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہوگا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ زراعت پر سب سے زیادہ توجہ ہے تاکہ ہمیں اجناس کو درآمد نہ کرنا پڑے۔ بحران سے نکلنے میں تاجر اور قوم ہمارا ساتھ دے۔ اپیل کرتے ہیں بازار ساڑھے آٹھ بجے بند کر دیں۔