Wednesday, April 24, 2024

فارن فنڈنگ کیس، حامد زمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

فارن فنڈنگ کیس، حامد زمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
October 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے حامد خان کو عدالت پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے 14 روزہ جسمانی  ریمانڈ کی استدعا کی۔ ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی انکوائری کی گئی۔ امریکا سے بینک اکاؤنٹس کو چلایا جا رہا ہے، تقریباً6 کروڑ کی رقم لائی گئی۔ جو بھی رقم منگوائی گئی اسکو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔ بیرون ملک سے غیرقانونی طور پر پیسے منگوائے گئے۔

حامد زمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزام مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔