Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کسانوں کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے : شہباز شریف

کسانوں کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے : شہباز شریف
October 8, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ہے جس سے مڈل مین کا خاتمہ ہو جائے گا بلاسود قرضوں سے چالیس لاکھ لوگ براہ راست مستفید ہوں گے۔ کسان کی خوشحالی ملک کی خوشحالی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایوان وزیراعلیٰ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دوسال کیلئے سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا چھوٹے کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ہے اور ان قرضوں پر سود کا سوفیصد بوجھ پنجاب حکومت برداشت کرے گی  بلاسود قرضوں سے چالیس لاکھ لوگ براہ راست مستفید ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بڑے لوگوں نے کئی سو ارب کے قرضے معاف کروائے لیکن غریب محنت سے کماتا ہے اور سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ کسی کا پیسہ کھائے۔ شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گیارہ لاکھ نوجوانوں کو پچیس ارب کے قرضے دئیے جن کی ریکوری کی شرح ننانوے فیصد ہے۔ مال روڈ پر دھرنے ختم ہو گئے اب وہ دھرنے بھی ختم ہونے چاہئیں جو پاکستان کا دھڑن تختہ کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔