Friday, April 26, 2024

کسانوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے : بلاول بھٹو

کسانوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے : بلاول بھٹو
September 28, 2016
لاہور(92نیوز)چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر حکمران شریف برادران پر برس پڑے، لاہور میں کسانوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ  شریفوں نے کسی کے بھی جمہوری حق کا احترام کرنا نہیں سیکھا۔ تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے  کسان اتحاد کے مطالبات کے حق میں مظاہرے میں شرکت کیلئے لاہور آنے والے کاشتکاروں اور کسانوں کو گرفتار کرنے پر حکمران مسلم لیگ نون کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں چیئرمن پیپلز پارٹی نے کہا کہ کسان کوئی دہشتگرد نہیں جنہیں اس طرح گرفتار کیا جا رہا ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ شریفوں نے کسی کے جہموری حق کا احترام کرنا نہیں سیکھا، نواز شریف اب خود کو جمہوریت کے پیچھے  نہیں چھپا سکتے ۔