Friday, April 19, 2024

فرحان اختر نے پانچ کروڑ کا بھتہ دینےسے صاف انکار کر دیا

فرحان اختر نے پانچ کروڑ کا بھتہ دینےسے صاف انکار کر دیا
October 29, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی فلم پروڈیوسرکرن جوہر نے ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔اپنی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز پر بھارتی فوج کے ویلفئیر فنڈ میں پانچ کڑور بھتہ دینے کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ آئندہ کسی بھی پاکستانی اداکارکو اپنی فلم میں کاسٹ نہ کرنے کا وعدہ بھی کرڈالا لیکن کنگ خان کی فلم رئیس کے ڈائریکٹر فرخاں اختر انتہا پسندوں کی غنڈا گردی کے سامنے ڈٹ گئےاور پانچ کڑور بھتہ دینے سے صاف انکار کردیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج تو تھا ہی اب نام نہاد قانون کے ہوتے ہوئے سرعام بھتہ بھی وصول کیا جانے لگا ہےانتہا پسند تنظیم ایم این ایس نے بھارتی فلم انڈسٹری کو اپنی انگلیوں پر نچانا شروع کردیا ہے۔ پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کو مشکل پڑی تو کرن جوہر ان انتہا پسندوں کے آگے سرجھکانے پر مجبور ہوگے۔ اے دل ہے مشکل کی مشکل یہ تھی کہ اس میں پاکستانی اداکار فواد خان ایکٹنگ کررہےتھے انتہا پسندوں نے کرن جوہر کی فلم کی ریلیز روکنے کا اعلان کردیا جس پر کرن جوہر ایم این ایس کے سربراہ کو ملے اور پانچ کڑور بھتہ دینے کا اعلان اور آئندہ کسی بھی پاکستانی ایکٹر کو کاسٹ نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرادی۔ دوسری فلم رئیس ہےجو اس سال دسمبر میں بڑے پردے کی زینت بنے کی اس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان شاہ رخ خان کے مقابل کام کررہی ہیں۔ لیکن اس فلم کے پروڈیوسر فرحان اختر نے دبنگ اعلان کیا کہ وہ فلم کی ریلیز کے بدلے پانچ کڑور بھتہ نہیں دیں گے۔ فرخان اختر کا کہنا ہےکہ انتہا پسندوں کے ساتھ امن ڈیل کرناحکومت کے لئے شرم کاباعث ہے۔ فرخان اختر کے جواب پر جب ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز کی ڈیٹ کو قریب آنے دیں پھر فرخان اختر کو بھی دیکھ لیں گے۔