Monday, May 6, 2024

سیکڑوں گیتوں کو مدھر سُر دینے والے اے نیئر دُنیا چھوڑ گئے

سیکڑوں گیتوں کو مدھر سُر دینے والے اے نیئر دُنیا چھوڑ گئے
November 12, 2016
لاہور (92نیوز) تیس سال سے زائد عرصے تک بے شمارفلموں میں آواز کا جادو جگانے والے معروف پلے بیک سنگر اے نیئر حرکت قلب بند ہونے سے چھیاسٹھ سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق مدھر آواز کے مالک اے نیئر نے اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سو چوہتر میں فلم ”بہشت“ سے کیا۔ تیس سال سے زائد عرصے پر محیط فلمی کیرئیر میں انہوں نے کئی لازوال گیت گائے۔ اے نیئر کے کئی گیت آج بھی مقبول ہیں۔ 80ءکی دہائی میں ان کے گیتوں کو بہت مقبولیت ملی۔ اے نیئر کو بہترین گلوکار کی حیثیت سے پانچ نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ شوبز کی شخصیات کا کہنا ہے کہ اے نیئر عظیم گلوکار ہی نہیں عظیم انسان بھی تھے۔ سینئر گلوکار کافی عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے جو بالآخر ہمت ہار گئے۔ انہوں نے سوگواران میں تین بیٹیاں اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔ ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔