Saturday, May 4, 2024

درگاہ شاہ نورانی دھماکہ ،لواحقین اپنے پیاروں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے

درگاہ شاہ نورانی دھماکہ ،لواحقین اپنے پیاروں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے
November 13, 2016
کراچی(92نیوز)سانحہ درگاہ بلاول شاہ نورانی نے درجنوں افرادکی زندگی کے چراغ گل کردیے ۔لاپتہ افرادکے لواحقین اسپتالوں اورسردخانوں  میں اپنے پیاروں  کی تلاش میں مارے مارے پھر تے  رہے  . تفصلات کےمطابق شاہ نورانی بم بلاسٹ میں جو لوگ تو شہید ہوگئے ان کے خاندان تو بے چارے صبر کرکے بیٹھ گئے مگرکراچی کے سردخانوں  اوراسپتالوں میں درجنوں افراداپنے پیاروں سے متعلق ایک اچھی خبرکے منتظرہیں۔ سردخانوں اوراسپتالوں میں دھکے کھاتی مائیں اوربہنیں پیاروں کی تلاش میں سرگرداں ہیں محمدعلی کی ماں کہتی ہے جمعہ کی نمازپڑھ کردرگاہ جانیکی اجازت لی دودن میں واپسی کاوعدہ کرکے گیااللہ خیرکرے جوان بیٹے کی تلاش میں محمدعلی کاوالدبھی پریشان ہے کہتاہے ہرجگہ معلوم کرلیا  کراچی کے علاقے ملیرکالابورڈ کے مکین 35سالہ محمدعلی کے والدین نے سندھ اوربلوچستان حکومت سے بیٹے کی تلاش کرنے میں مددکی اپیل کی ہے۔