Monday, May 6, 2024

بہاولنگر: گھرمیں دھاوا بولنے پر شہریوں کا پولیس کے خلاف احتجاج

بہاولنگر: گھرمیں دھاوا بولنے پر شہریوں کا پولیس کے خلاف احتجاج
November 11, 2016
    بہاولنگر(92نیوز)بہاولنگرمیں سی آئی اے پولیس  نےمحنت کش کےگھردھاوابول دیااورتوڑپھوڑکرکے زیورات لےگئے ۔محنت کش مطالبہ منوانے کے لئے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔ تفصیلا تکےمطابق محنت کش محمدانوراوراس کےاہلخانہ نےسی آئی اےپولیس کےخلاف انوکھااحتجاج کیا۔ عورتوں اوربچوں نےمنچن آباد چوک پرسڑک بلاک کر کےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران  مظاہرین اپنے مطالبات منوانے کےلئے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئے۔ مظاہرین کاکہناتھا سی آئی اے پولیس نے بلاوجہ ان کے گھر میں گھس کر عورتوں اور دیگر افرادکوتشدد کا نشانہ بنایا۔جبکہ جاتے ہوئے زیورات اورقیمتی سامان ساتھ لے گئے ۔انہوں نےمطالبہ کیاکہ ذمہ  دار اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرکےسخت کارروائی کی جائے۔