Saturday, May 18, 2024

بچوں کی تحویل پر فریقین آپس میں لڑپڑے

بچوں کی تحویل پر فریقین آپس میں لڑپڑے
October 7, 2016
لاہور(92نیوز)لاہورہائیکورٹ  میں بچوں کی تحویل کے معاملے نے اچانک نیا  رخ اختیار کر لیا سابق میاں بیوی اپنے بچوں کے اغوا کا الزام ایک دوسرے پر لگاتے ہوئے آپس میں جھگڑ پڑے ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی حکم پر بچے پیش نہ کرنے پر فریقین آپس میں جھگڑ پڑے۔ رینالہ خورد کی شازیہ نے تینوں بچوں کی حوالگی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا توعدالت نے اس کے سابق شوہر کو تینوں بچے پیش کرنے کا حکم دیا۔ مرسلین نے عدالت میں الزام عائد کیا کہ رات گئے بچوں کا ماموں اس سے تینوں بچے چھین کر لے گیا ۔ دوسری جانب بچوں کے ماموں نے الزامات کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو تینوں بچے بازیاب کروا کے  تیرہ اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔