Friday, April 19, 2024

پاکستان میں انڈین سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت نہیں ملے : سی این این

پاکستان میں انڈین سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت نہیں ملے : سی این این
October 4, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان نے پہلے ہی دن بھارتی سرجیکل سٹرائیک کو مسترد کر دیا تھا اب عالمی میڈیا نے بھی بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا ہے۔ امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے علاقے میں سرجیکل سٹرائیک کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ لوگ معمول کے کاموں میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا بھارت اپنے ہی جال میں پھنس گیا۔ امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق بھارت نے جس پاکستانی علاقے میں سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا وہاں اس کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ وہاں سکول کھلے ہیں اور زندگی بھی معمول کے مطابق ہے۔ اس علاقے میں اداسی اور تعزیت کا کوئی ماحول نہیں ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس رات شدید فائرنگ ہوئی لیکن انہیں وہاں ایسا کچھ نظر یا سنائی نہیں دیا جس سے بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ سچا ثابت ہوتا ہو۔ بھمبر کے رہائشی کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹ بول رہا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے اس روز کنٹرول لائن عبور نہیں کی۔ وہ تو اپنی چوکیوں سے ہی نہیں نکلتے۔ بھارتی چوکیوں سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر رہائش پذیر افراد کا کہنا تھا کہ کیسا سرجیکل سٹرائیک اس روز بس معمول سے زیادہ فائرنگ ہوئی۔ امریکی اور برطانوی صحافیوں نے اس پاکستانی علاقے کا دورہ بھی کیا اور ان کے اداروں نے بھارتی سرجیکل سٹرائیک کی صلاحیت پر بھی سوالات اٹھا دیے اور بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا۔