Sunday, September 8, 2024

فیصل آباد: سکیورٹی گارڈز کا مریض کے لواحقین پر تشدد

فیصل آباد: سکیورٹی گارڈز کا مریض کے لواحقین پر تشدد
September 27, 2016
فیصل آباد(92نیوز)انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سکیورٹی گارڈز نے مریض کے لواحقین کو تشدد کا نشانہ بناڈلا ۔ تفصیلات کےمطابق فیصل آباد  میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریض کے لواحقین کا کسی بات پر سکیورٹی گارڈ سے جھگڑا ہوا جس پر سکیورٹی گارڈ مشتعل ہوگیا ۔ سکیورٹی گارڈ نے اپنے دیکر ساتھیوں کو بھی بلا لیا اور مریض کے لواحقین پر تشدد شروع کردیا ہے ۔سکیورٹی گارڈوں نے بے چارے مریض کے لواحقین پر تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے خوب ہاتھ صاف کئے ۔ مریض کے لواحقین جو پہلے ہی پریشان تھے سکیورٹی گارڈز نے اس کی پریشانی اور بھی دگنی کردی ۔ واضح رہے کہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سکیورٹی گارڈ پہلے بھی کئی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناچکے ہیں تاہم ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔