Friday, April 19, 2024

غیرقانونی اسلحہ کیس : فیصل رضا عابدی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

غیرقانونی اسلحہ کیس : فیصل رضا عابدی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا
November 10, 2016
کراچی(92نیوز)غیر قانونی اسلحہ کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ملیر کی سیشن عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی پچاس ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی جس کے بعد انہیں جیل سے رہاکر دیا گیا ہے ۔ فیصل رضا عابدی کو چار نومبر کو صفورا میں قائم نیو رضویہ سوسائٹی میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لےکر غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ سچل میں درج کیا گیاتھا ۔