Saturday, April 27, 2024

لاہور: فیکٹری میں آگ لگنے سے تین مزدور جاں بحق

لاہور: فیکٹری میں آگ لگنے سے تین مزدور جاں بحق
November 10, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے تین مزدور جاں بحق ہو گئےجبکہ پانچ مزدور اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئے ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے رہائشی علاقے کریم پارک میں واقع ایک سٹچنگ یونٹ میں صبح سات بجے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ میں جھلس کر بیس سالہ جہانزیب، پچیس سالہ جاوید اور شاہد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ پانچ مزدور اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ علاقہ کے ایم پی اے اور وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں فیکٹریاں لگانا غیرقانونی ہے۔ اس حوالے سے ضلعی حکومت کو سروے کا کہا جا رہا ہے تاکہ رہائشی علاقوں میں قائم فیکٹریوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جاسکے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ سٹچنگ یونٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جبکہ عمارت سے اخراج کا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے۔