Tuesday, May 7, 2024

فیس بک نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

فیس بک نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
November 11, 2016
لاہور(ویب ڈیسک) فیس بک نے خاموشی کے ساتھ ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جو آپ نے دیکھا اور ہوسکتا ہے کہ استعمال بھی کیا ہو ۔ مگر یہ سمجھ نہیں آیا کہ آخرکار یہ کیسے ہوتا ہے ۔ یہ ہے آپکا سٹیٹس بڑے الفاظ میں دکھانے کا فیچر جس نے دنیا بھر کے صارفین کو الجھن کا شکار کردیا ہے کیونکہ کئی بار الفاظ بڑے ہوتے ہیں اور اکثر چھوٹے ہی نظر آتے ہیں ۔ درحقیقت اگر آپ نمایاں اور بڑے الفاظ میں سٹیٹس تحریر کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ کار بڑا آسان ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ کا سٹیٹس 35 الفاظ سے کم ہو تو وہ بڑے فاونٹ میں نظر آتا ہے جس کا مقصد فیس بک کی جانب سے پوسٹس کو نمایاں کر نا ہے ۔