نومنتخب امریکی صدر کی جیت میں کردار پر فیس بک میں تحقیقات کا آغاز

نیویارک (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے مالک مارک زکر برگ نے امریکہ کے نومنتخب صدر کی جیت میں کردار ادا کرنے کی خبروں سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس حوالے سے فیس بک کے درجنوں ملازمین کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مارک زکر برگ ایسی خبروں کو افواہیں قرار دے چکے ہیں۔